لاہور،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کو 18 اگست کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث حسن اور حسین نواز نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے، اگر وہ پاکستان آ گئے تو شایدنیب کے روبرو پیش ہو جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھی ابھی تک نیب کے روبرو پیش ہونے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔